لکی مروت،پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں،18افراد گرفتار ،غیر قانونی ہتھیار برآمد

جمعہ 16 جولائی 2021 22:40

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3اشتہاری مجرم، ایک سہولت کار اور دو نامزد ملزمان سمیت 18افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عمران خان کی ہدایت پر تجوڑی پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم فہیم اللہ اور عنایت اللہ اور طفیل کو گرفتار کرلیا جو قتل، اقدا قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے ، کاروائی کے دوران ایک سہولت کار اسماعیل سمیت تین ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک بندق ، ایک رپیٹر بندوق، چار پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمدکرلئے، لکی پولیس نے ایک اشتہاری مجرم اوردو نامزد ملزمان سمیت ایک درجن افراد گرفتار کرکے انکے قبضے سے 10 پستول،4 بندوقیں اور 189 مختلف بورکے کارتوس برآمد کرلئے۔

متعلقہ عنوان :