پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں کا تعارفی پروگرام

پیر 19 جولائی 2021 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) پنجاب یونیورسٹی یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مطالعہ کی عادات کو فروغ دینے کے سلسلے میں فقیر اللہ خان کی تصنیف ’خوبصورت مساجد ‘ اور اظہر حسن ندیم کی کتاب ’Pakistan: the politics of the misgoverned‘کا تعارف پیش کرنے کیلئے آن لائن پروگرام کاانعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے ’خوبصورت مساجد‘ پر روشنی ڈالی جبکہ سنٹر فار سائو تھ ایشین سٹڈیز کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مریم کمال نے اظہر حسن ندیم کی کتاب پر سیر حاصل بات چیت کی۔