رات کے کرفیو میں گھروں سے باہر نکلنے والوں کو ریڈارز کی مدد سے پکڑا جائے گا
ابوظبی پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ ممنوعہ اوقات میں مجبوری کے تحت گھر سے باہر نکلنا ہو تو آن لائن پرمٹ حاصل کرنا ہوگا
محمد عرفان منگل 20 جولائی 2021 13:25
(جاری ہے)
اگر کوئی شخص ان ممنوعہ اوقات میں باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ریڈارز میں نصب کیمروں کی مدد سے پکڑا جائے گا۔خلاف ورزی کرنے والے افراد کی نشاندہی کے لیے یہ خصوصی ریڈارزفعال کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گھروں سے باہر آنے والے افراد پر جرمانے عائد ہوں گے۔
کرفیو کے دوران تمام قسم کی ٹریفک بند رکھی جائے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ سروسز بھی معطل رہیں گی۔ ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ جو افراد کسی انتہائی مجبوری یا خوراک و ادویات خریدنے کی خاطر کرفیو کے اوقات میں باہر جانا چاہتے ہیں، انہیں اس مقصد کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ ابوظبی پولیس کی ویب سائٹ پر اس مقصد کے لیے خصوصی آن لائن پرمٹ جاری کیے جا ئیں گے جو صرف پرمٹ کی درخواست کیے جانے کے روز ہی قابل قبول ہوں گے۔ اگر اگلے روز پھر کوئی مجبوری کے تحت گھر سے باہر نکلنا پڑے تو نیا آن لائن پرمٹ حاصل کرنا پڑے گا۔تمام افراد کو کرفیو کی پابندی پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.