Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف لندن ،شہباز شریف اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹائون میں عید کی نماز ادا کرینگے

منگل 20 جولائی 2021 15:03

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف لندن ،شہباز شریف اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹائون ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف عیدالاضحی لندن میں عید منائیں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹائون پر واقع مسجد میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز بھی ماڈل ٹاون میں نماز عید ادا کریں گے۔خوش دامن کے کچھ دن پہلے انتقال کے باعث حمزہ شہباز سادگی سے عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نماز عید کے ادائیگی کے بعد جاتی امرا رائیونڈ بھی جائیں گے اور اپنے خاندانی مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جاتی امرا رائیونڈ میں عید منائیں گی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مری میں عید کی نماز ادا کریں گے۔مسلم لیگ( ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نارووال میں نماز عید ادا کریں گے۔خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق لاہور جبکہ خواجہ آصف سیالکوٹ میں نماز عید ادا کرینگے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات