اسلام آباد، ڈیلٹا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، پچاس فیصد سے زائد کیسز رپورٹ

منگل 20 جولائی 2021 15:17

اسلام آباد، ڈیلٹا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ، پچاس فیصد سے زائد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیلٹا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،کورونا کی جینو سیکوینسنگ میں 50 فی صد سے زائد ڈیلٹا کیس رپورٹ ہوئے تاہم اسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس سے ابھی تک کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی کورونا کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ حکام کے مطابق کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 92 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :