مظفرآباد،آزادکشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ،لینڈ سلائیڈنگ ،آسمانی بجلی سے چھ افراد جاں بحق، 7 زخمی

نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں بند، حکومتی مشنری لاپتہ، امیدوار بھی ووٹ مانگنے میں مصروف، عید کے موقع پر پردیسی بھی اپنے گھروں میں نہ پہنچ سکے

منگل 20 جولائی 2021 16:45

مظفرآباد،آزادکشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ،لینڈ سلائیڈنگ ،آسمانی ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی سے چھے افراد جاں بحق، 7 زخمی، نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں بند، حکومتی مشنری لاپتہ، امیدوار بھی ووٹ مانگنے میں مصروف، عید کے موقع پر پردیسی بھی اپنے اپنے گھروں میں نہ پہنچ سکے، وادی نیلم، وادی جہلم، شاہراہ راولپنڈی، ایبٹ آباد مختلف مقامات سے بند۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے پیش نظر ریاست بھر میں نیا سلسلہ شروع ہوگیا، گزشتہ روز وادی نیلم میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک گھر کے تین افراد جاں بحق جبکہ ہٹیاں بالا کے مقام پر موٹرسائیکل سوار کو پتھر لگنے سے موقع پر جاں بحق، اِسی طرح مختلف مقامات میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں شفٹ کردیا گیا جبکہ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہے اور لوگوں کو گھر پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت خاموش ہے۔

متعلقہ عنوان :