عید محض جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان کرنے کا نام ہے ، احسن خان

منگل 20 جولائی 2021 18:02

عید محض جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان کرنے کا نام ہے ، احسن خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے عیدالاضحی کا اصل فلسفہ بیان کردیا۔انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں احسن خان نے کہا کہ عید محض جانوروں کی قربانی کا نام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

احسن خان کے مطابق عید کا اصل مقصد اپنی انا کی قربانی بھی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ قربان کریں جو آپ کو سب سے زیادہ عزیز ہو کیونکہ یہی اس عید کا اصل مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عید کے اصل فلسفے کو سمجھتے ہوئے اور اس کا تجربہ کرتے ہوئے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائیں۔

متعلقہ عنوان :