پیف نے پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دیدی، سکولوں کو صرف 5 فیصد طلبا فیل کرنے کی اجازت

منگل 20 جولائی 2021 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پیف نے پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دے دی، سکولوں کو صرف 5 فیصد طلبا فیل کرنے کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ 31 جولائی تک طلبا کو پرموٹ کیا جائے۔ اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن نے طلبا کی اگلی جماعتوں میں پرموشن پالیسی جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پہلی سے آٹھویں جماعت تک پارٹنر سکولوں کو زیادہ سے زیادہ 5 فیصد طلبا کو فیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پرموشن پالیسی کے تحت کسی بھی طالبعلم کو "ڈبل ڈیموٹ" کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رواں برس مارچ میں داخل ہونے والے طلبا کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جماعت نہم میں پرموٹ ہونے والے طلبا کے کوائف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں درج کرنا ہوں گے۔ پیف نے پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی تک طلبا کو پرموٹ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ پیف نے پرموشن پالیسی کی دستاویز لاہور سمیت صوبے بھر کے ساڑھے سات ہزار پارٹنر سکولوں کو ارسال کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :