شوہر کی تیسری شادی پرمیرج ہال میدان جنگ بن گیا

منگل 20 جولائی 2021 23:26

شوہر کی تیسری شادی پرمیرج ہال میدان جنگ بن گیا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑگیا،شادی کے لئے میرج ہال بک کرایاگیا اور تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے کہ اسی دوران پہلی بیوی نے میری ہال میں انٹری کی اور غصے سے لال پیلے ہوتے شوہر سے سوال کیا میری اجازت کے بغیر شادی کیوں کر رہے ہو پہلی بیوی کے ورثا اور لڑکے والوں کے درمیان بات تلخ کلامی سے بڑھتی ہوئی لڑائی جھگڑے تک جاپہنچی،میرج ہال میدان جنگ بن گیا، ایک دوسرے پر لاتوں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیاگیا، لاتوں مکوں سے دل نہ بھرا تو کرسیاں بھی چلایں گئیں، میرج ہال دو سے تین گھنٹے میدان جنگ بنا رہا ،پولیس روایتی تاخیر سے پہنچی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لڑائی جھگڑے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے، میرج ہال میدان جنگ بننے کی فوٹیج سامنے آ گئی، پہلی بیوی کا کہنا تھا کہ میرا شوہر بتائے بغیر بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا۔