زیادہ کرائے وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز سے اضافی کرایہ واپس کرایا جا رہا ہے اور جرمانہ بھی کیا جا رہا ہے، سیکریٹری ٹرانسپورٹ

منگل جولائی 23:30

زیادہ کرائے وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز سے اضافی کرایہ واپس کرایا جا رہا ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) حیدرآباد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سکریٹری وحید علی پہنور نے دعویٰ کیا ہے کہ زیادہ کرائے وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز سے اضافی کرایہ واپس کرایا جا رہا ہے اور جرمانہ بھی کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے مسافروں سے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں جو زیادہ کرایہ وصول کیا گیا تھا اس مد میں ڈرائیوروں سے 53000 روپے واپس کرادیئے گئے جبکہ ضابطے کی خلاف ورزی پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے 27000 جرمانہ وصول کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مسافروں کے ساتھ کسی صورت زیادتی نہیں ہونے نہیں دیں گے، سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ کے جو کرائے مقرر کر رکھے ہیں ان پر عمل کرانا اور مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :