خیرپور ریاض ناریجو کے گھر پر حملہ فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل اور بھائی کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفت میں نہ آسکے

جمعہ 23 جولائی 2021 18:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) خیرپور کے تھانہ بی سیکشن کی حدود جناح کالونی کے رہائشی ریاض ناریجو کے گھر پر حملہ فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل اور بھائی ریاض ناریجو کو زخمی کرنے والے ملزم اور ان کے سہولت کاروں کو خیرپورپولیس گرفتار نہ کرسکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئیمقتولہ کے شوہر ریاض ناریجو اور مقتولہ کے بھائی محمد علی ناریجوکاکہناتھاکہ خیرپور جناح کالونی کے رہائشی ریاض حسین ناریجو کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کرنے کی پاداش میں فرزانہ ناریجو قتل اور ریاض ناریجو زخمی ہوگیا تھاکے قاتلوں کو بی سیکشن پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ایس ایس پی بھی خاموش تماشائی کا کردار اداکررہا ہی.انہوں نے چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم،وفاقی وزیر داخلہ ،گورنر سندھ،وزیر اعلی سندھ،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ،کورکمانڈر کراچی وپنوعاقل چھائونی،آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرز سندھ،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کراچی سندھ،اے آئی جی سکھر،ڈی آئی جی سکھر سمیت دیگر احکام بالا سے فرزانہ ناریجو کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے�

(جاری ہے)