اسرائیل کے نومنتخب وزیر اعظم کا ابوظبی کے ولی عہد کو ٹیلی فون، عید الاضحی کی مبارک باد دی
نفتالی بینیٹ اور شیخ محمدزاید نے عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا
محمد عرفان ہفتہ 24 جولائی 2021 10:34
(جاری ہے)
نفتالی بینیٹ نے ابوظبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کھے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النھیان کوفون کیا۔
اس موقع پراماراتی ولی عہد نے انہیں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل کا جائزہ لیا اور خصوصاً خلیجی خطے کے لیے خوشحالی، امن اور ترقی کے عمل کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے امارات اور اسرائیل کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی بات کی اور تعلقات اور تجارت کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اسرائیلی وزیر نے شیخ محمد بن زاید کو عید الاضحی کی مبارک باد دی اور اماراتی مملکت اور عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ شیخ محمد زاید نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مستقبل میں مل کر دُنیا اور خطے کے لوگوں کے مفاد میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.