
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان
آنیوالے دنوں میں پی سی بی عہدیداروں سے سیریز کے شیڈول میں ضروری تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرینگے: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ
ذیشان مہتاب
ہفتہ 24 جولائی 2021
11:55

(جاری ہے)
ایک بیان میں کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیوآئ) نے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ملاقات کرکے میچ کے شیڈول میں کسی بھی ضروری تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز منگل سے برج ٹاؤن بارباڈوس سے ہو رہا ہے اس لیے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سیریز کے شیڈول میں تھوڑا رد و بدل کیا جا سکتا ہے، میچ ایک روز آگے کیا جا سکتا ہے لیکن باقاعدہ اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ سیریز کے لئے بارباڈوس پہنچی ہے۔ قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچز 27 ، 28 جولائی کو کینسنٹن اوول ، بارباڈوس اور باقی 3 میچز 31 جولائی ، یکم اگست اور 3 اگست کو پروویڈنس سٹیڈیم ، گیانا میں شیڈول ہیں ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست اور دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک سبائینا پارک ، جمیکا میں کھیلا جانا ہے جس کے بعد 25 اگست کو قومی ٹیم وطن واپس روانہ ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود حسیب اللہ مسلسل نظرانداز
-
خیبرپختونخوا جونیئرسکواش چیمپئن شپ پشاورمیں شروع
-
لیفٹ آرم فاسٹ بولرمچل اسٹارک دورجدید کا عظیم کرکٹر ہے ، وسیم اکرم
-
آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں
-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان
-
وسیم اکرم کی دلچسپ انداز میں مداحوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی تلقین
-
لارڈز ٹیسٹ میں قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹر محمد سراج کو جرمانہ
-
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
-
انٹر اسکولز سوئمنگ گالا اختتام پذیر ہوگیا،جڑواں شہرکے سینکڑوں بچوں کی بھرپو شرکت
-
لاہور قلندرز نے کراچی بوائز اور گرلز ٹیموں کا اعلان کردیا
-
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ویمن ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 20 کھلاڑیوں کا اعلان
-
چاہتا ہوں میرا تیز ترین ٹی ٹونٹی سنچری کا ریکارڈ کوئی ساتھی کھلاڑی جلد توڑ دے : حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.