ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی شوٹر میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے، ماحور شہزاد کو بھی بد ترین شکست

ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نیاسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:10

ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی شوٹر میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے، ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکے۔ ٹوکیو اولمپکس میں مینز 10میٹر ایئر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں پوزیشن رہی، فائنل راؤنڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں ایک موقع پرگلفام جوزف کی ساتویں پوزیشن ہوگئی تھی تاہم وہ ساتویں پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نیاسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا۔ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کی ینگ کیان نے اپنے نام کیا ، انہوں نے یہ میڈل خواتین شوٹنگ میں حاصل کیا۔ینگ کیان نے خواتین کی10میٹر ایئر رائفل میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، چاندی کا تمغہ روس کی اینستاسیا گیلاشینا نے جیتا، کانسی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی نینا کرسٹین کے نام رہا۔

متعلقہ عنوان :