ملک میں کورونا اموات کی شرح 10 لاکھ میں 102 ہے، وفاقی وزیر اسد عمر

خطرہ ختم نہیں ہوا ہے، ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں، وفاقی وزیر کا بیان

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:05

ملک میں کورونا اموات کی شرح 10 لاکھ میں 102 ہے، وفاقی وزیر اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارے خطے کے مختلف ممالک میں 10 لاکھ میں سے کوروناسے اموات کی شرح پاکستان میں سب سے کم ہے۔ اپنے بیان میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 10 لاکھ افراد میں 102 ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے خطے کے مختلف ممالک میں 10 لاکھ افراد میں کورونا سے اموات کی شرح کا موازنہ پیش کیا ہے۔اسد عمر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایران میں 10 لاکھ میں سے 1 ہزار 37، نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 اموات ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں 10 لاکھ میں سے 160، بنگلا دیش میں 113 اور پاکستان میں 102 اموات ہوئیں۔سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ بر وقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ممکن ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ خطرہ ختم نہیں ہوا ہے، ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔