ٹنڈ ومحمد خان پولیس کی کارروائیاں ،اشتہاری سمیت متعدد ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 24 جولائی 2021 16:08

ٹنڈ ومحمد خان پولیس کی کارروائیاں ،اشتہاری سمیت متعدد ملزمان گرفتار ..
ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان عابد علی بلوچ کی ہدایت پر اشتہاری اور منشایت فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او زاھد اقبال چانڈیو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علائقوں میں کاروائیاں کیں سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملاکاتیار پھاٹک کے قریب شکارپور میں 2018 میں قتل میں ملوث پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم لال بخش مگسی کو گرفتار کرلیا ؛ گاں حسین خان لغاری بائے پاس کے قریب کاروا کرکے دو ملزمان مشتاق ملاح اور اللہ بچایو ملاحظہ کو گرفتار کرکے دو چوری کی گئی موٹر سائیکلیں اور تیس لیٹر دیسی شراب برامد کرکے گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے ایوب کنڈرا اسٹاپ کے قریب کاروائی کرکے دو گٹکا سپلائرز ملزمان علی مرتضی جسکانی اور فاروق بھٹی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں سفینہ گھٹکا برامد کرلیا پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے چالان کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :