ضلعی انتظامیہ نے لاہور شہر میں تمام شہریوں کو ویکسی نیشن لگانے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا

پولیو مہم کی طرح کورونا ویکسین گھر گھر جا کر لگائی جائیگی،پرسوں سے گھر گھر ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا جائیگا‘ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:05

ضلعی انتظامیہ نے لاہور شہر میں تمام شہریوں کو ویکسی نیشن لگانے کے لئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ضلعی انتظامیہ نے لاہور شہر میں تمام شہریوں کو ویکسی نیشن لگانے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیا،پولیو مہم کی طرح کورونا ویکسین گھر گھر جا کر لگائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق پرسوں ( پیر)گھر گھر ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔علامہ اقبال ٹان کی 20 یو سیزمیں شہریوں کی کل آبادی 1725391 ہے میں18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 914،457 ہے کے لئی59 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ، روزانہ کا ہدف8850 شہریوں کو ویکسین مقرر کیا گیا ہے ،عزیز بھٹی ٹائون کی 13 یو سیز جن میں شہریوں کی کل آبادی 950,073 ہے میں 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 503,539 ہیں کے لئی32 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ روزانہ کا ہدف 4873 رکھا گیا ہے ،کینٹ کے علاقے میں 15 یو سیز میںکل آبادی 1,182،012 ہے جس میں18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد626,466 ہے کے لئے 40 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ، روزانہ کا ہدف6,063 مقرر کیا گیا ہے ،ڈی جی بی ٹی کے علاقے میں 18 یو سیز میںکل آبادی 9،79،709 ہے،جہاں 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 519،246 ہے او راس کے لئے 33 ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ کا ہدف 5025 مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گلبرگ کے علاقے میں 15 یو سیز میںکل آبادی 909843 ہے جہاں 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 482217 ہے، یہاں31 ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ ویکسی نیشن کا ہدف 4667 مقرر کیا گیا ہے ۔۔نشتر زون کے علاقے میں 18 یو سیز کی کل آبادی 1685928 میں 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 893542 ہے، ان یونین کونسلوںمیں 58 ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ کا ہدف 8648 مقرر کیا گیا ہے ۔راوی زون کے علاقے میں 19 یو سیز کی کل آبادی 1393683 ہے جہاں18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 738652 ہے کے لئی48 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ 7149 افراد کو ویکسی نیشن کریں گی ۔

سمن آباد زون کے علاقے میں 19 یو سیز موجود ہیں جہاں کل آبادی 1275080 میں 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 675792 ہے، یہاں44 ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ کا ہدف 6540 مقرر کیا گیا ہے ۔۔شالیمار زون کے علاقے میں 17 یو سیز میںکل آبادی 1143711 ہے جہاں 18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 606167 ہے، یہاں39 ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ کاہدف 5866 مقرر کیا گیا ہے ۔واہگہ زون کے علاقے میں 12 یو سیز میںکل آبادی 1088144 ہے جہاں18 سال سے زائد عمر افراد کی تعداد 576716 ہے اور روزانہ ویکسی نیشن کا ہدف 5581 مقرر کیا گیا ہے ۔