نور مقدم قتل کیس; میں نے نور کو کہا کہ میں 7 لاکھ کا انتظام نہیں کر سکتا جس پر نور مقدم نے کہا کہ پیسے بہت ضروری چاہئیں
نور نے والدین کو بتانے سے منع کیا تھا، نور نے کہا کہ اپنے جاننے والوں سے انتظام کردو۔ نور مقدم کے ڈرائیور کا انکشاف
سمیرا فقیرحسین منگل 27 جولائی 2021 11:14
(جاری ہے)
ڈرائیور خلیل نے کہا کہ میں نے پولیس کے سامنے ملزم ظاہر جعفر کے خانسامے کی شناخت کردی ہے ۔
نور مقدم کے ڈرائیور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب نور مقدم نے مجھے پہلی بار فون کیا تو کہا کہ والدین کو بتا دو کہ میں لاہور جا رہی ہوں۔ انکشاف کے مطابق ڈرائیور جب والدین کو لاہور سے متعلق بتانے گھر کے اندر گیا تو نور مقدم کی والدہ نور مقدم کے والد سے اسی معاملے پر بات کر رہی تھیں اور والد کہہ رہے تھے کہ کل عید کا دن ہے اورنور لاہور کیوں جا رہی ہے۔ ڈرائیور نے کہا کہ میں سمجھ گیا کہ نور مقدم نے اپنی والدہ کو فون کر دیا ہے، اس لیے میں کچھ کہے بغیر وہاں سے واپس آ گیا۔ تحقیقات کرنے والے ذرائع کے مطابق نور کا اپنی والدہ سے رابطہ تھا اور نور نے اپنی زندگی کے آخری روز یعنی 20 جولائی کو منگل کے دن صبح 10 بجے اپنی ماں سے ٹیلی فون پر بات بھی کی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈرائیور کے بیان اور اغوا اور تاوان سے متعلق جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ نور مقدم قتل کیس میں سامنے آنے والے انکشافات کے مطابق ظاہر جعفر کے گھر سے نور مقدم نے اپنے ڈرائیور کو فون کرکے والدین کو بتائے بغیر 7 لاکھ روپے کا فوری انتظام کرنے کا کہا تھا۔ نور مقدم 18 تاریخ کو اتوار کی رات سوا 9 بجے اپنے گھر سے نکلی اور لگ بھگ آدھے گھنٹے بعد پونے 10 بجے ظاہر کے گھر پہنچ گئی تھی جب کہ نور نے 19جولائی کو پیر کی صبح 9.50 پر اپنے ڈرائیور خلیل کو فون کیا جس کے بعد اس کا کئی بار ڈرائیور سے رابطہ ہوا۔ اس معاملے کی نئے زاویوں پر تحقیقات شروع کا آغاز کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات نور مقدم قتل کیس کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف تو کر لیا، تاہم قتل کی وجہ کے حوالے سے بار بار مختلف بیان دے رہا ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کے دوران تمام ویڈیو شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
-
ججز تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت دیدی
-
یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
-
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.