ویکسین نہ لگوانے والوں کی بڑی تعداد چوتھی لہر سے متاثر ہو رہی ہے، ڈاکٹر سعید خان

ایس او پیز پر مکمل عمل نا ہوا تو دو ہفتے انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں،شوگر، بلڈپریشر اور دیگر امراض میں مبتلا افراد زیادہ رسک پر ہیں، انٹرویو

منگل 27 جولائی 2021 16:37

ویکسین نہ لگوانے والوں کی بڑی تعداد چوتھی لہر سے متاثر ہو رہی ہے، ڈاکٹر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) سندھ کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر سعید خان نے کراچی شہر میں جاری کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے متعلق کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کی لہر سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں ڈاکٹر سعید خان نے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں میں موجود کورونا مریضوں میں 85 فیصد نے ویکسین ہی نہیں لگوائی، زیادہ تر لوگوں میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈاکٹر سعید خان نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر ویکسین لگوائیں، ویکسین کے ذریعے ہم ہر قسم کے ویرینٹ سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو اسپتالوں میں جگہ ختم اور سسٹم بیٹھ جائے گا۔ڈاکٹر سعید خان نے کہا کہ ایس او پیز پر مکمل عمل نا ہوا تو دو ہفتے انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں،شوگر، بلڈپریشر اور دیگر امراض میں مبتلا افراد زیادہ رسک پر ہیں۔