گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہانیاں میں مون سون شجرکاری مہم 2021ء کا آغازپودے لگا کر کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 16:24

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہانیاں میں مون سون شجرکاری مہم ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد سرور نذیر) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہانیاں میں مون سون شجر کاری مہم کے تحت مختلف اقسام کے درخت لگائے گئے جس میں پرنسپل کالج ہذا مسز نسیم اختر کی زیر نگرانی  پروفیسر محمد خلیل،تنویر اسلم شاہین سمیت اساتذہ کرام دیگرنان ٹیچنگ سٹاف اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں پودے  لگائے۔

(جاری ہے)

شجر کاری مہم کا افتتاح جناب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر پرنسپل گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج جہانیاں نے پرنسپل ادارہ ہذا مسز نسیم اختر کے ہمراہ پودا لگا کر کیا۔ بعدازاں مسز ماریہ کرسٹینا انچارج /فوکل پرسن شجرکاری مہم نے شجرکاری کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور کہا کہ رخت  انسان اور ماحول کے لئے  بیحد اہم ہیں۔ درخت کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔ یہ ہمیں سانس لینے کے لئے تازہ ہوا فراہم کرتے ہیں  نیز پرندوں اور جانوروں کے لئے ایک مضبوط پناہ گاہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شجرکاری مہم ان شاء اللہ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :