پنجاب بھرمیں 894 ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق 960زخمی ہوئے

منگل 27 جولائی 2021 17:09

پنجاب بھرمیں 894 ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق 960زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں894روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 590افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔370معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 421ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور36مسافر458ور90پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ218ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت227متاثرین کے ساتھ پہلیفیصل آباد63حادثات میں 67متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان54حادثات میں67متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل969متاثرین میں760مرد اور209خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں174افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور522افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ273زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں780موٹر سائیکلز،107آٹو رکشے،82موٹر کاریں،33وین09مسافربسیں،22ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔