یونیورسٹی اپنے کیمپس میں کمپیوٹر لیب کے ساتھ جدید آن لائن نظام متعارف کروا رہی ہے، دلاور سلطان ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 27 جولائی 2021 17:20

یونیورسٹی اپنے کیمپس میں کمپیوٹر لیب کے ساتھ جدید آن لائن نظام متعارف ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2021ء) طلبا طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں یونیورسٹی اپنے کیمپس میں کمپیوٹر لیب کے ساتھ جدید آن لائن نظام متعارف کروا رہی ہے ان خیالات کا اظہا ر دلاور سلطان ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ریجنل آفس جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خرم شہزاد بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے خزاں 2021کے داخلہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے میٹرک کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے خوشخبری اب انہیں مڈل پاس سر ٹیفکیٹ کی ضرور ت نہیں صرف لکھنا پڑھنا جانتا ہوں میٹرک کا داخلہ جمع کروا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں زیادہ تر فی میل سٹوڈنٹس کی ہے ایسی بچیاں جنہوں نے کسی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی وہ اب اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں میٹرک اور ایف اے کے فریش طلباکیلئے آخری تاریخ 6ستمبر 2021ہے اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی ، ایم فل ، بی ایس پروگرامز کے داخلے جاری اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے ۔ سیلز پوائنٹ سے داخلہ فارم بروز ہفتہ اتوار بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :