Live Updates

سائنوویک کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویکسین ڈیمانڈ کے مطابق وفاق کی اکائیوں کو تقسیم کی جائے گی

منگل 27 جولائی 2021 18:41

سائنوویک کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سائنوویک کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزرات صحت کے حکام کے مطابق سائنو ویک کی 30 لاکھ خوراکوں کی کھیپ اسلام آباد پہنچی ، سائنو ویک کی یہ کھیپ حکومت کی جانب سے خریدی گئی ۔حکام وزارت صحت ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئی ہے۔وزرات صحت کے حکام کے مطابق سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں وزارت صحت کو فراہم کر دی گئی ہیں ، ویکسین ڈیمانڈ کے مطابق وفاق کی اکائیوں کو تقسیم کی جائے گی۔

Live پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :