پی پی ایس سی کا ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کا طے شدہ امتحان تا حکم ثانی ملتوی

منگل 27 جولائی 2021 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن کا ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کا طے شدہ امتحان انتظامی وجوہات کی بنا پر تا حکم ثانی ملتوی کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق امتحان تیس جولائی تا یکم اگست 2021کو ہونا طے پائے تھے تاہم انہیں اب تاحکم ثانی ملتوی کر دیاگیا ہے۔امتحان کا نیا شیڈول پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :