فلم کی کہانی کیلئے ریما کو 4 سال سے خلیل الرحمان کا انتظار

یہ اپنے قلم سے ایماندار ہیں، خلیل الرحمان قمر سے 17 سال کا تعلق ہے، اپنی فلم کی کہانی ان ہی سے لکھوائوں گی

منگل 27 جولائی 2021 22:20

فلم کی کہانی کیلئے ریما کو 4 سال سے خلیل الرحمان کا انتظار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ریما خان کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی لکھوانے کیلئے خلیل الرحمان قمر کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کے ہمراہ ایک انٹرویو میں ریما نے کہا کہ لمبا دھاگا اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے، اس لئے دھاگا لپیٹ کر اور زبان سمیٹ کر رکھنی چاہیے، خلیل الرحمان قمر کی زبان سمیٹ دی گئی تو ان کے قلم سے نکلنے والے خزانے اس اندازسے ہم تک نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ ریما خان کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کیا ہے، خلیل الرحمان سے انہیں سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ خلیل الرحمان قمر کے لہجے میں کڑواہٹ ہے لیکن یہ اپنے قلم سے ایماندار ہیں، خلیل الرحمان قمر سے 17 سال کا تعلق ہے، میں ان کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں، میں نے انہیں کہہ رکھا ہے کہ اپنی فلم کی کہانی ان ہی سے لکھوائوں گی۔

متعلقہ عنوان :