افغانستان میں خوفناک خانہ جنگی کا خطرہ منڈلا رہا ہے جس کی لپیٹ میں ہم بھی آسکتے ہیں.عمران خان
امریکا نے افغانستان میں صورتحال بہت خراب کردی ہے‘جس کے اثرات خطے پر مرتب ہونگے‘ امریکا کواپنی ناکامیوں اور ذمہ داریوں کو قبول کرنا چاہیے‘افغانستان کا کبھی کوئی فوجی حل تھا ہی نہیں .وزیراعظم کا امریکی نشریاتی ادارے سے آن لائن انٹرویو
میاں محمد ندیم بدھ 28 جولائی 2021 12:58
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا ہے اور اسے اپنی ناکامیوں اور ذمہ داریوں کو قبول کرنا چاہیے وزیر اعظم نے امریکا کو افغانستان میں فوجی حل تلاش کرنے کی کوشش کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ ایسا کبھی تھا ہی نہیں. انہوں نے کہاکہ امریکا کو بہت پہلے سیاسی تصفیے کا انتخاب کرنا چاہیے تھا جب افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب نیٹو فوجی موجود تھے انہوں نے کہا پروگرام کی میزبان کو بتایا کہ ایک بار جب انہوں نے فوج کو بمشکل 10 ہزار کر دیا تھا اور پھر جب انہوں نے انخلا کی تاریخ بتادی تھی تو طالبان نے سوچا کہ وہ جیت گئے ہیں اور اس وجہ سے اب انہیں سیاسی حل کے لیے مجبور کرنا مشکل ہوگیا ہے طالبان کی بحالی افغانستان کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے؟کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس کا واحد بہت نتیجہ ایک سیاسی تصفیہ ہوگا جو جامع ہوانہوں نے کہا ظاہر ہے کہ طالبان اس حکومت کا حصہ ہوں گے. وزیر اعظم نے بدترین صورتحال بیان کی جہاں افغانستان خانہ جنگی کا شکار ہوسکتا ہے اور کہا کہ پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ بدترین صورت حال ہے کیونکہ تب ہمیں دو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جن میں سے ایک مہاجرین کا مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ پہلے ہی پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اور ہمیں جو خدشہ لاحق ہے وہ یہ ہے کہ ایک طویل خانہ جنگی مزید مہاجرین کو لائے گی اور ہماری معاشی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ہم مزید آمد برداشت کرسکیں. دوسرے مسئلے کے حوالے سے انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ سرحد پار سے ہونے والی ایک ممکنہ خانہ جنگی پاکستان میں داخل ہوسکتی ہے وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ طالبان پشتون ہیں اور اگر یہ افغانستان میں خانہ جنگی کا آغاز ہوا تو ہماری طرف کے پشتون بھی اس کی طرف راغب ہوجائیں گے‘ہم ایسا نہیں چاہتے . پاکستان کی افغانستان کو مبینہ فوجی، انٹیلیجنس اور مالی مدد کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے دوٹوک جواب دیا کہ مجھے یہ انتہائی غیر منصفانہ لگتا ہے وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ افغانستان میں امریکی جنگ کے نتیجے میں 70 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں دی ہیں جب کہ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں ہونے والے واقعے کا پاکستان کا کوئی تعلق نہیں تھااس وقت القاعدہ افغانستان میں مقیم تھی اور پاکستان میں کوئی عسکریت پسند طالبان موجود نہیں تھے. انہوں نے دوہرایا کہ ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، افغانستان کی جنگ کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں سول وار ہوئی تو یہ بہت بھیانک ہو گی. ایک اور سوال پر وزیر اعظم نے دہرایا کہ امریکہ اور نیٹو مذاکرات کی صلاحیت کھو چکے ہیں جبکہ طالبان افغانستان میں پیش قدمی کر رہے ہیں پاکستان کسی بھی فریق کے لیے نہیں بلکہ قیام امن کے لیے افغانستان میں سہولت کاری کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایسی حکومت ہونی چاہیے جو تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہو اور اگر انتخابات میں تاخیر ہوتی تو طالبان بھی اس کا حصہ بن سکتے تھے اشرف غنی نے صدر بننے کے بعد طالبان سے مذاکرات نہیں کیے عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو اڈے دینے سے پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے گا جبکہ طالبان خود کو افغانستان میں فاتح سمجھ رہے ہیں. دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی امداد ہمارے نقصان سے بہت کم ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کا ساتھ دینے سے ہمارا 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانیں دیں وزیر اعظم نے کہا کہ جہادی بھیجنے سے متعلق افغانستان ثبوت پیش نہیں کرتا طالبان کو محفوظ ٹھکانے دینے کے ثبوت کہاں ہیں؟ اور افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا جاتا رہا لیکن ہم امن کے شراکت دار ہیں کسی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے.
مزید اہم خبریں
-
عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس، لاہور ہائیکورٹ کی وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت
-
جرمنی: پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا
-
قوم کی بیٹیوں کی ہمت اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہی: مریم نوازشریف
-
وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت، واقعے کی رپورٹ طلب
-
سٹیج اورفلموں کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
-
بھارت میں حزب التحریر دہشت گرد گروپ قرار، پابندی عائد
-
نیوزی لینڈ: جہاز ڈوبنے پر خاتون مخالف ٹرولنگ کا معاملہ کیا ہے؟
-
ازبکستان نے طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے
-
ڈھولچی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو بلے کے نشان کا کیس بنا دیا، چیف جسٹس
-
این اے231 دوبارہ گنتی معاملہ، نقاب پوش افراد ووٹوں کا تھیلہ لیکر فرار
-
پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد اور ان کی شناخت کا مسئلہ
-
آسیان سربراہی اجلاس: یورپی یونین کی جنوب مشرقی ایشیا میں پل تعمیر کرنے کی کوشش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.