سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار

بدھ 28 جولائی 2021 13:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی کر دی گئی، نوٹیفکیشن کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن2021سے ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو قرآن مجید کی تلاوت کروائی جائے گی، چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو ترجمہ کے ساتھ آیات پڑھائی جائیں گی، اساتذہ ہفتہ میں3 روز پرائمری سکول کے بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھائیں گے۔نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کی ہفتے میں4 کلاسز ہوں گی۔ ناظرہ قرآن کے ضروری مضامین کے علاوہ 50نمبر ہوں گے، نہم سیبارہویں جماعت کے بچوں کوبھی ناظرہ قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :