راہول گاندھی پیگاسس جاسوسی اسکینڈل پر لوک سبھا میں تحریک التوا پیش کریںگے

بدھ 28 جولائی 2021 16:25

راہول گاندھی پیگاسس جاسوسی اسکینڈل پر لوک سبھا میں تحریک التوا پیش ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیگاسس سپائی ویئر کے ذریعے جاسوسی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے لوک سبھا میں تحریک التوا پیش کریںگے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حزب اختلاف کے متعدد دیگرارکین پارلیمنٹ نے بھی پیگاسس سکینڈل کی تحقیقات کیلئے لوک سبھا میں تحریک التوا پیش کی ہے ۔

پیگاسس اسکینڈل اور آسام میزورام سرحدپر جھڑپوں میں6 پولیس اہلکاروںکی ہلاکت کے معاملے پرتحریک التوا کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حزب اختلاف کے رہنمائوںکا اجلاس بدھ کو ملکارجن کھڑگے کے راجیہ سبھا میں چیمبر میں ہوا جس میں راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ حزب اختلا ف کی جماعتیں جاسوسی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے حکو مت پر دبائو بڑھائیں گی ۔

(جاری ہے)

راہل گاندھی کی قیادت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دی ۔ ایوان بالا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے کہا ہے کہ ایک بات واضح ہے کہ پارلیمنٹ میں ڈیڈ لاک کی ذمہ دار حکومت ہے جوکہ بامعنی بات چیت اور بحث میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے بھارتی عوام کو جواب دہ ہونے پر یقینی نہیں رکھتی ۔ ایوان میں حزب اختلاف کی بات نہیں سنی جارہی لہذا میڈیا کے ذریعے ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کوئی بات سننے کو تیار نہیں تاہم ہم جمہوری کے تحت پیگاسس اسکینڈل اور آسام میزورام معاملے پر بحث کرانے کیلئے اسے مجبور کرتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت کوئی چیز چھپا نہیں رہی تو اسے خود سے پارلیمنٹ میں بحث شروع کرانی چاہیے ۔