کراچی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی کا المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کا دورہ

بدھ 28 جولائی 2021 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) غزالی دوراں علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور دین شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی درخواست المصطفیٰ میڈیکل سینٹر (گلشن اقبال) کا دورہ کی ااس موقع پر المصطفیٰ کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم ، جنرل سیکریٹری احمد رضا طیب، معین خان،ادریس عبدالغفار ، فرحان اشرفی، ملک عبدالغفار سعیدی ، پروفیسر عبدالجبار قریشی ، مفتی محمد صابر سعیدی، مولانا ناصر الدین مدنی اور دیگر حضرات بھی موجود تھے انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور لیبارٹری بلڈ بینک، او پی ڈی، آئی سی یو، نوزائیدہ بچوں کے وارڈ کے معیار کی تعریف کی اور المصطفیٰ انسانیت کیلئے خدمات کو غریبوں کیلئے عظیم تحفہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ ہم بیمار اپنی غلطیوں ،کوتاہوں اور بے احتیاطیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جبکہ ہمیں شفا اللہ تعالیٰ دیتا ہے شفایاب ہونے میں ہمارا کوئی کمال نہیں انہوں نے کہا کہ شفایابی میں دعائوں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے ہمیں بیماروں کیلئے دعائیں بھی کرنی چاہیں اور بیماروں کو بھی دوسروں کی دعائیں لینی چاہیں یہ نبیوں اور رسولوں کی سنت ہے المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے مہمان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے نامور والد گرامی حضرت علامہ کاظمی رحمتہ اللہ علیہ کی دینی، روحانی اور علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور علامہ ارشد سعید کاظمی کی علمی کاوشوں کو مسلمانوں کیلئے سرمایہ قرار دیا المصطفیٰ کے صدر ڈاکٹر عبدالرحیم نے محترم مہمان کو اعلیٰ حضرت کے کنز الایمان کا انگریزی ترجمہ قرآن اور اجرک کا تحفہ پیش کیا،یہ ترجمہ محمد عاقب فرید قادری نے ترجمہ کیا۔