سری لنکا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی ، سیریز 1-1سے برابر

جمعرات 29 جولائی 2021 15:09

سری لنکا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی ، سیریز 1-1سے برابر
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) سری لنکا نے دوسرے ٹی -20 کرکٹ میچ میں بھارت کو4 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-1 کی فیصلہ برتری حاصل کر لی، دھننجیا ڈی سلوا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گئے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے ری شیڈول میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کپتان شیکھر دھون نے 40 اور دیودت پاڈیکل نے 29 رنز بنائے جبکہ رتوراج گائیکواڈنے 21 اور بھونیشوار کمار نے 13 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔دھننجیا نے دو، چمیرا ،ہراسنگا اور شاناکا نے ایک ایک وکٹ حاص کی۔جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے نہ صرف بھارتی ٹیم کو میچ میں چار وکٹوں سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔ دھننجیا ڈی سلوا نے ناقابل شکست 40 رنز اور مینودبھانوکا نے 36 رنز بنائے۔دھننجیا ڈی سلوا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے دو جبکہ چیتن سکاریااور دیپک چاہار نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔