اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم اے اردو کے نتائج بھی شامل ہیں

جمعہ 30 جولائی 2021 13:12

اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، نتائج ڈکلئیر ہونے والے تعلیمی پروگرامز میںآٹھ پی ایچ ڈی ، 16ایم فل ، چارایم ایس ، 13ایم ایس سی ، ایم پی ای)ایگزیکٹیو(، ایم بی ای)ایگزیکٹیو نیو اسکیم(، ڈیڑھ سالہ اور دو سالہ ایم بی اے نیو اسکیم اور تین ایم اے پروگرامز شامل ہیں۔

نتائج اور تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کی گئیں ہیں۔اِن نتائج میں ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ایم اے اردو بھی شامل ہیں۔رزلٹ کارڈ طلبہ کو ارسال کئے جارہے ہیں۔ میٹرک ، ایف اے ، بی اے ، ایسوسی ایٹ ڈگری ، بی ایڈپروگرامز، ڈپلومہ پروگرامز اور اوورسیز پاکستانی طلبہ کے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے نتائج پہلے ہی ڈکلئیرڈ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، میٹرک ، ایف اے اور آئی کام پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6ستمبر جبکہ میرٹ بیسڈ تعلیمی پروگرامز)پی ایچ ڈی ، ایم فل ، کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامز اور بی ایس پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 23۔اگست مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے مجموعی نظام کو ڈیجٹلائزڈ کردیا گیا ہے ،تقریباً تمام تدریسی ، انتظامی اور مالی معاملات مینول سے آٹومیشن پر منتقل ہوچکے ہیں ،نتیجتاً یونیورسٹی نے پہلی بار گذشتہ سمسٹر کے تمام تعلیمی پروگراموں کے نتائج اگلے سمسٹر کے داخلوں کے آغاز پر ہی ڈکلئیر کردئیے ہیں۔ قبل ازیں نتائج کے اعلانات تاخیر کا شکار ہوتے تھے جن کی بنیاد پر اگلے سمسٹر کے داخلوں کی تاریخوں میں بار بار توسیع کرنی پڑتی تھی۔ڈیجٹلائزیشن کے نتیجے میں تمام امور کی تکمیل تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈر میں مقرر کردہ شیڈول کے مطابق ہی ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :