ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا پولیو مہم کے پہلے روز پولیو ٹیموں کا معائنہ ، ریکارڈ چیک کیا

جمعہ 30 جولائی 2021 17:52

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا پولیو مہم کے پہلے روز پولیو ٹیموں کا معائنہ ، ریکارڈ ..
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کا پولیو مہم کے پہلے روز پولیو ٹیموں کا معائنہ ، ریکارڈ چیک کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مہمند، ڈی پی سی آر ڈاکٹر شیراز کے ہمراہ انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز تحصیل خار کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں اور جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے حوالے سے ریکارڈ چیک کیا ۔بچوں کی انگلی پر نشان بھی چیک کئے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے ایریا انچارج اور پولیو ٹیموں کو ہدایات جاری کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کے کوئی بھی بچہ پانچ سال تک کی عمر کا پولیو کے قطرے سے نہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :