آزاد کشمیر کے انتخابات میں عمران خان کے وژن کو بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ہے، علی امین گنڈا پور

اپوزیشن آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، 2023 کے انتخابات میں تحریک انصاف سندھ سمیت پورے پاکستان میں کامیاب ہو گی، وفاقی وزیر

جمعہ 30 جولائی 2021 18:49

آزاد کشمیر کے انتخابات میں عمران خان کے وژن کو بھرپور پزیرائی حاصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عمران خان کے وژن کو بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ہے، اپوزیشن آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، 2023 کے انتخابات میں تحریک انصاف سندھ سمیت پورے پاکستان میں کامیاب ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیریوں نے عمران خان کو اپنا سفیر اور حقیقی رہمنا مان لیا ہے، ایل اے 16 میں کامیابی سے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 2023 کے انتخابات میں تحریک انصاف سندھ سمیت پورے پاکستان میں کامیاب ہو گی۔

علی امین گنڈا پور نے کہاکہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ابھی سے ہی رونا شروع کر دیا ہے، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے وژن کو عملی پہنانے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے، آزاد کشمیر کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے میگا پیکیج دیں گے، آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے گی۔