مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر رہے، مخصوص شعبے بند رہیں گے، وزیر اعلی سندھ

گزشتہ سال ہماری صحت کی سہولیات پر سخت دباؤ آیا تھا تاہم ہم نے ان کی ضروریات کو پورا کیا،مراد علی شاہ کراچی میں اگر 2 ہزار کیسز بھی سامنے آتے ہیں اور یہ اوسطا 5 لوگوں میں بھی منتقل کرتا ہے تو یہ بڑھتا رہے گا،پریس کانفرنس

جمعہ 30 جولائی 2021 18:51

مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر رہے، مخصوص شعبے بند رہیں گے، وزیر اعلی سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈیلٹا قسم ایک شخص سے کم از کم پانچ لوگوں میں منتقل لازمی ہوتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کی وضاحت دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گزشتہ سال ہماری صحت کی سہولیات پر سخت دبا آیا تھا تاہم ہم نے ان کی ضروریات کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری اور تیسری لہر میں بھی سندھ پورے ملک کے مقابلے میں بہتر رہا تھا۔انہوںنے کہاکہ 'ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر فیصل ڈیلٹا قسم کی نشاندہی کرتے ہیں انہوں نے ٹاسک فورس کو بتایا کہ 100 ٹیسٹ میں سے 40 لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور یہ تمام ڈیلٹا قسم کے ثابت ہوئی'۔وزیر اعلی نے کہا کہ 'ایک ماہ قبل صوبہ سندھ میں روزانہ کے 500 کیسز تھے اور اب یہ تقریبا 3 ہزار ہوگئے ہیں، وائرس سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہوا ہے جو بہت زیادہ گنجان آباد ہی'۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اگر 2 ہزار کیسز بھی سامنے آتے ہیں اور یہ اوسطا 5 لوگوں میں بھی منتقل کرتا ہے تو یہ بڑھتا رہے گا اگر اسے روکا نہ گیا۔مرا د علی شاہ نے کہا کہ یہ ماہرین اپنے تجربے سے بتارہے ہیں، دنیا میں ڈیلٹا قسم کی تباہی بھی سب نے دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں تو تقریبا 100 افراد روزانہ ہسپتال میں داخل ہوں گے اور اگر اسے روکا نہ گیا تو اسپتال کی صلاحیت بھر جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 'آج اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صورتحال سنگین ہے، ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور انہوں نے ان فیصلوں پر عمل درآمد کا یقین دلایا ہی'۔انہوں نے واضح کیا کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایا گیا ہے، کچھ چیزیں کھلی رہیں گی۔وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن کو کامیاب کرنے میں ہماری مدد کریں، 8 اگست تک لاک ڈان ہوگا اور 9 اگست کو ہم اسے کھولنے کی جانب جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ کہ 'ہم اسپتالوں کی گنجائش برقرار رکھنے کی کوشش میں لاک ڈاؤن لگارہے ہیں، اس کا پھیلا روکنا بہہت ضروری ہی'۔