شکیرا کو سپین میں ٹیکس چوری پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا

جمعہ 30 جولائی 2021 20:50

شکیرا کو سپین میں ٹیکس چوری پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) فیفا ورلڈ کپ 2010 کا مشہور زمانہ آفیشل ٹریک گانے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا کو سپین میں ٹیکس چوری کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ شکیرا کے خلاف جاری کی گئی عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزام میں ایک ہسپانوی جج کو کافی ثبوت ملے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جج مارکو جیسس جوبیریاس نے استغاثہ کے الزامات پر مقدمیکی سماعت سے قبل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے 2012 سے 2014 کے درمیان حاصل ہونیوالی آمدنی پر14.5 ملین یورو (17.2 ملین ڈالر) تک کا ٹیکس ادانہیں کیا۔جج نے عدالتی دستاویز میں کہاہے کہ ’مقدمے سے وابستہ دستاویزات کے مطابق کارروائی کو جاری رکھنے کیلئے کافی ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ استغاثہ کا کہنا ہے کہ شکیرا اس دوران کیٹالونیا کے علاقے میں رہ رہی تھیں، لیکن ان کے نمائندوں کا موقف ہے کہ وہ 2015 تک اسپین میں نہیں رہی تھیں اورانہوں نے اپنی ٹیکس سے متعلق تمام تر ذمہ داریاں پوری کیں تھیں۔

سپین میں موجود شکیرا کے نمائندوں نے ای میل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ عدالتی دستاویز اس تحقیقاتی کارروائی میں متوقع صرف ایک اقدام ہے ، گلوکارہ کی قانونی ٹیم پراعتماد ہے اور عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے اور اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :