
ایف پی سی سی آئی کانوجوان انٹر پرینیور کے لئے پاکستان سے افریقہ کے ممالک کو مصنوعات برآمدکرنے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
پاکستان،افریقہ بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری ظفر محمود نے شرکا کو برآمد کے مراحل ،ضروری دستاویزات بارے تفصیلی بریفنگ دی
جمعہ 30 جولائی 2021 21:06

(جاری ہے)
پاکستان سے ایتھوپیا کو موٹر سائیکل اور رکشہ بھی برآمد کئے جا سکتے ہیں۔
ایتھوپیا میں چائے اور کافی کی بہت زیادہ پیداوارہوتی ہے، ایتھوپیا سے سستی چائے،کافی اور دالیں درآمد کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کے خاتمہ کے فوری بعد ایتھوپیااور پاکستان کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال ہو جائے گا۔اس موقع پر پاکستان کے نائجر میں سفیر احمد علی سروہی اورایف پی سی سی آئی لاہور کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں نے کہاکہ پاکستان اور نائجر کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ فارماسوٹیکل،صحت،زراعت،آبپاشی،ٹریکٹرز،الائیڈ مشینری، زرعی بیج،کھاد اور ادوایات، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں باہمی تجارت کے فروغ کی گنجائش موجود ہے۔ایف پی سی سی آئی پاکستان،افریقہ بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری ظفر محمود نے شرکا کو پاکستان میں کاروبار کی رجسٹریشن اور پاکستان سے افریقہ کے ممالک کو برآمد کرنے کے مراحل اور ضروری دستاویزات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ افریقہ کے بیشتر ممالک کو بغیر سرٹیفیکیشن کے پاکستان سے مصنوعات برآمد کی جا سکتی ہیں۔ایف پی سی سی آئی کا ایک کاروباری وفد آئندہ ماہ ایتھوپیا اور نائجر کا دورہ کرئے گا۔ وفدنائجر میں پاکستان۔نائجر بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کرئے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کی 9یونیورسٹیوں کے ساتھ انٹر پرینیور سنٹر بنانے جا رہے ہیں۔برآمدات کے امور کے ماہر راشد سعید نے شرکا کو پاکستان سے دیگر ممالک کو برآمدات کے مراحل اور ضروری دستاویزات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کیپشن فوٹو۔ایف پی سی سی آئی پاکستان۔ افریقہ بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری ظفر محمود،ایف پی سی سی آئی لاہور کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں اوربرآمدات کے امور کے ماہر راشد سعیدشرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں388,600 روپے پر مستحکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان ،کے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 57ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوکامیابی سے عبورکرلیا
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں 31.6 فیصد اضافہ
-
سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 201.9ارب روپے حاصل کرلئے
-
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں،سردار طاہر
-
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
-
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
-
شہر میں چکن گوشت کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی ہونے لگی
-
10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو تھیلا 1808 روپے قیمت مقرر
-
بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.