پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کی25ارب روپے ڈوب گئے

جمعہ 30 جولائی 2021 21:06

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کی25ارب روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو بھی بدترین مندی کی زد میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47300پوائنٹس سے گھٹ کر 47ہزار پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی25ارب روپے ڈوب گئے جبکہ61.91فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47642پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں لاک ڈان کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں نے خریداری کے بجائے فروخت کو ترجیح دی جو مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بنی اور کاروباری سرگرمیاں اچانک ماند پڑ گئیں ۔

جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای100انڈیکس میں257.04پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47312.33پوائنٹس سے گھٹ کر 47055.29پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 126.39پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18963.44پوائنٹس سے کم ہو کر 18837.05پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 32270.88پوائنٹس سے گھٹ کر 32163.11پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں25ارب78کروڑ51لاکھ62ہزار770روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب68ارب49کروڑ65لاکھ 23ہزار 843روپے سے گھٹ کر 82کھرب42ارب 71کروڑ13لاکھ 61ہزار 73روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 39کروڑ90لاکھ 93ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کے 37کروڑ64لاکھ 47ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو مجموعی طور پر407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،252میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ91لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ84لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2کروڑ45لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ73لاکھ اور ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 1کروڑ72لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیمنس پاکستان کے بھا میں44.49روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر637.82روپے ہو گئی اسی طرح 28.20روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر2810.72روپے ہو گئی جبکہ سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں44.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر855.00روپے ہو گئی اسی طرح 31.88روپے کی کمی سے وائتھ پاک لمیٹڈ کی قیمت کم ہو کر1987.50روپے پر آ گئی ۔