امریکی صدر نے پاکستانی قانون دان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

ہفتہ 31 جولائی 2021 15:11

امریکی صدر نے پاکستانی قانون دان کو اہم ذمہ داری سونپ دی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) امریکی صدر جوزف بائیڈن نے پاکستانی نژاد خضر خان کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس کے مطابق خضر خان کو امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا کمشنر مقرر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی مسلم خضر خان نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی نامزدگی کی تائید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :