
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی تین روزہ ریئل اسٹیٹ نمائش،لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر نے افتتاح کردیا
رواں سال جون تک ہاسنگ فنانس کیلئے بینکوں کے پاس 145 ارب روپے کی درخواستیں جمع کروائی جا چکی جن میں سے 46 ارب روپے کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، اس سال ہائوسنگ سیکٹر کیلئے 378 ارب روپے قرض کا ہدف رکھا گیا ہے ،نیا پاکستان ہائوسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 45 ہزار کم لاگت مکانات کی تعمیر جاری ہے نجی شعبہ بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے،چیئر مین نیا پاکستان ہائوسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی
ہفتہ 31 جولائی 2021 18:10

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے تقریب میں تمام لوگوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی اور کہاکہ کورونا کے دور میں تمام لوگ احتیاط کریں ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں کامیاب نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی شعبے کا معیشت کا گہرا تعلق ہے ،گزشتہ سال وزیر اعظم نے سمارٹ لاک ڈان کا بڑا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی شعبے کو لاک ڈائون سے باہر رکھا گیا ،تعمیراتی شعبے کو بڑا پیکیج دیا گیا ،تعمیراتی شعبے میں فکس ٹیکس کا نظام لایا گیا ،اسٹیٹ بینک نے مقامی بینکوں کو تعمیراتی شعبے کو قرض کا پانچ فیصد دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ اس سال ہائوسنگ اور تعمیراتی شعبے کیلئے 378 ارب روپے قرض کا ہدف رکھا گیا ،وزیر اعظم کی سربراہی میں قائم تعمیراتی شعبے کی کمیٹی کے 96 میٹنگز ہو چکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی منصوبوں میں منظوری کے طریقے کار میں بہت بہتری آئی ہے ،کورونا سے نکل کر تعمیراتی شعبے میں مزید تیزی آئیگی ،حکومت چاہتی ہے کہ قانونی منظم اور ماحول دوست تعمیرات ہوں ۔نمائش پر سٹال ہولڈرز نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں انکی سیل میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،تعمیراتی شعبے میں جدت کی ضرورت ہے ،کم آمدن لوگوں کیلئے کم لاگت ہائوسنگ کی بھی ضرورت ہے ،حکومت نے نجی شعبے کو کم لاگت مکانات کی اسکیم میں شریک کیا ہے ،ماہانہ کرایہ تک مکان کی اقساط پر مکانات کی تعمیر شروع ہو چکی ہے ،لوگوں کو کم لاگت مکانات کیلئے 145 ارب روپے کی درخواستیں بینکوں کو ملی ہیں ،حکومت نے 45 ہزار کم لاگت مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے ۔صدر راولپنڈی چیمبر ناصر مرزا نے کہاکہ نمائش کا مقصد تعمیراتی شعبے میں مقامی طور ہر تیار ہونے اشیا کی نمائش کرنا ہے ،راولپنڈی چیمبر تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات لے رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے سے عام آدمی کو مکان ملنے کی سہولت حاصل ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے کورونا کے باوجود تعمیراتی شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا
-
پرائیویٹ کمپنیوں کی پیکنگ والا آٹا سستا ہوگیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں388,600 روپے پر مستحکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان ،کے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 57ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کوکامیابی سے عبورکرلیا
-
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں 31.6 فیصد اضافہ
-
سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 201.9ارب روپے حاصل کرلئے
-
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں،سردار طاہر
-
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
-
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
-
شہر میں چکن گوشت کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی ہونے لگی
-
10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو تھیلا 1808 روپے قیمت مقرر
-
بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.