جہانگیر ترین گروپ کے گرفتار رکن اسمبلی نذیر چوہان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کئے جانے کا امکان

اشرفی ٹائون سے الکریم سٹی میں تبدیل سوسائٹی کا ریکارڈ لینے کی کوشش ،ٹیمیں ایل ڈی اے بھی گئیں ‘ ذرائع

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:57

جہانگیر ترین گروپ کے گرفتار رکن اسمبلی نذیر چوہان کیخلاف ایک اور مقدمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) جہانگیر ترین گروپ کے گرفتار رکن اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے کے بعداینٹی کرپشن بھی متحرک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن نے نذیر چوہان کے خلاف ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے اور نذیر چوہان کے خلا ف گلبرگ میں پراپرٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اشرفی ٹائون سے الکریم سٹی میں تبدیل سوسائٹی کا ریکارڈ لینے کی کوشش کی گئی ہے اور اس سلسلہ میںاینٹی کرپشن ٹیمیں ایل ڈی اے میں پراپرٹی ریکارڈ لینے گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے افسران نے از خود پلازہ اور سوسائٹی کی دوبارہ سکروٹنی شروع کر دی ہے ۔