پرامن احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں غنڈہ گردی اور دہشت گردی انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بلوچستان بھر میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے جاری احتجاجی مظاہروں اور جدوجہد سے عام دشمن قوتوں کی پریشانی قابل فہم ہے

ہفتہ 31 جولائی 2021 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے نصیرآباد میں پانی بحران کے خلاف کسانوں کے تاریخی احتجاجی دھرنے پر نیشنل پارٹی کے تمام سیاسی کارکنوں اور قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھاکہ پرامن احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں غنڈہ گردی اور دھشت گردی انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے حکومت بلوچستان اور نصیرآباد کے انتظامہ کو دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کریں اور گاڑی مالک اور ڈرائیور اور بندوق بردار دہشت گرد کو فورا گرفتار کریں انھوں نے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی حقیقی سیاسی جماعت ہے اور عوام کے بنیادی سیاسی معاشی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور بلوچستان بھر میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے جاری احتجاجی مظاہروں اور جدوجہد سے عام دشمن قوتوں کی پریشانی قابل فہم ہے انھوں نے مطالبہ کیا کے عوام کے مطالبات منظور کئے جائیں اور مظاہرے پر فائرنگ کرنے والے افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔