اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی پر عمل شروع

یکم اگست سے تاحکمِ ثانی اندرونِ ملک فضائی سفر کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے

اتوار 1 اگست 2021 12:05

اندرون ملک ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی پر عمل شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے۔ملک میں کورونا کی بھارت قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

اس کے لئے تمام ایئر پورٹس کے ڈومیسٹک لائوجز میں خصوصی کائونٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔پابندی پر مکمل عمل درآمد کو یقنینی بنانے کے لیے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کے ٹکٹ کے ساتھٓن کے ویکسین سرٹیفیکٹ بھی چیک کیے جانے لگے ہیں، ویکسین سرٹیفیکٹ کی جانچ کے بعد ہی مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی جارہی ہیں۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق مسافروں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ہے تاہم 18 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنی حاصل ہے۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے تاحکمِ ثانی اندرونِ ملک فضائی سفر کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 18 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کے بغیر اندرونِ ملک سفر نہیں کرسکیں گے، بیرون ملک سفر کرنے والے اور غیرملکی شہری بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :