معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی نے کہا کہ حکومت پنجاب خوشحالی و سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی سکیموں کا رخ جنوبی پنجاب کی عوام کی طرف موڑ چکی ہے

Majid Randhawa محمد ماجد رندھاوا پیر 2 اگست 2021 13:03

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی نے کہا کہ حکومت پنجاب ..
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی نے کہا کہ حکومت پنجاب خوشحالی و سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی سکیموں کا رخ  جنوبی پنجاب کی عوام کی طرف موڑ چکی ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران نے نوجوان روز گار قرضہ سکیم،انصاف صحت کارڈ سکیم کا افتتاح لیہ سے کرکے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ یہاں کی عوام کے مسائل،دکھ تکالیف پر ہماری نظریں ہیں ان کے حل کیلئے مرکزی و صوبائی حکومتیں دن رات کوشاں ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلع لیہ کیلئے اربوں روپے مالیت کے ضلع لیہ کے ترقیاتی پیکج دیئے ہیں جن پر کام جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں سائیکل سٹینڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضلع بھر کی عوام کو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے سپشلسٹ ڈاکٹرز،ینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس،نرسسز ودیگر سٹاف دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر صائمہ بتول سمٔرا نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالتے ہی ہسپتال میں بہت سی تبدیلیاں کردی ہیں جن سے یہاں کے باسیوں کو سہولیات میسر ہونگی،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی نے فیتہ کاٹ کر سائیکل سٹینڈ کا باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر صائمہ بتول سمرا،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا،سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سید گلزار حسین بخاری،ایڈمن علی حیدر،مہر شکیل،ٹھیکیدار حاکم بلوچ و دیگر موجود تھے۔