شاہی فرمان لندن سے جاری ہوتا ہے، بھائی بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں

ن لیگ کے کئی رہنما اعتراف کرچکے ہیں کہ دو بیانیے چل رہے ہیں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 اگست 2021 11:22

شاہی فرمان لندن سے جاری ہوتا ہے، بھائی بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اگست 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کئی تدبیریں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کئی رہنما اعتراف کرچکے ہیں کہ دو بیانیے چل رہے ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن ن لیگ بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے، ماضی میں شہباز شریف، آصف زرداری کے خلاف بیان دیتے تھے، نواز شریف کہتے تھے شہباز شریف جذباتی ہوجاتے ہیں، اُس وقت نواز شریف کو زرداری سے مفاہمت کی ضرورت تھی۔

شاہی فرمان لندن سے جاری ہوتا ہے، بھائی بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔ آج شہباز شریف کو مفاہمت چاہئیے اس لیے کہا نواز شریف جذباتی ہوجاتے ہیں، ماضی میں وہ آصف زرداری کے خلاف بیان دیتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی کسی ادارے پر تنقید نہیں کی، شہباز شریف سے انٹرویو میں قربانی سے متعلق سوال ہی غلط ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کو ہمارے پارٹی معاملات سے سروکار نہیں ہونا چاہئیے ، غلط کیسز بنیں گے تو ظاہر ہے ہم بھی جذبات رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شہباز شریف سے اختلاف کیا تھا۔ 2018ء کے عام انتخابات میں شکست کے حوالے سے پارٹی کے صدر شہباز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے 2018ء کے انتخابات میں پارٹی شکست کو غلط حکمت عملی کا نتیجہ قرار دینے پر شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ اس میں ن لیگ کی کوئی غلطی نہیں تھی۔