نیب مجھ پر ایکڑ زمین کا قبضہ ثابت کردے تو میں خود کو مجرممان کون گا سیدخورشید شاہ

Imran Malik عمران ملک بدھ 4 اگست 2021 14:19

نیب مجھ پر ایکڑ زمین کا قبضہ ثابت کردے تو میں خود کو مجرممان کون گا سیدخورشید ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے اسیر مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے ایک بار پھر ملکی اداروں اور ایجنسیوں کو چینلج کیاہے کہ ان کے خلاف ایک ایکڑ زمین پر بھی قبضہ ثابت کرکے دکھائیں وہ خود کو مجرم مان لیں گے دو سالوں میں کوئی میرے خلاف ان کو کوئی ثبوت نہیں ملاہے جو وہ عوام کو دکھا سکیں مجھے دو سال تک عوام اور پارلیمنٹ سے دور رکھ کر زیادتی کی گئی ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرکی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ نے کہا کہ کسی سرکاری یا پرائیویٹ زمین پر ان کا کوئی قبضہ نہیں ان کا کوئی ایسا اکاؤنٹ نہیں ہے جو غلط نکلا۔

ہو یا جس سے کبھی لاکھوں یا کروڑوں روپے کی کوئی غلط ٹرانزیکشن کی گئی ہو بلکہ می نے تو سرکاری زمینی بچا کر اسپتالوں ،تعلیمی اداروں کے لیے دلوائی ییں وفاقی حکومت پر۔

(جاری ہے)

تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے اور پیپلزپارٹی کے دور کا موازنہ کرے میں اس پر بحث مباحثہ کرنے کے لیے تیار ہوں ملک کی آج بھی نصف سے زائد آبادی اس امید پر ہے کہ پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور ان کو روزگار دے گی میں ان کو یقین دلاتاہوں کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی تو ان کی امیدوں کو پورا کرے گی ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ غرہب عوام کے مسائل کے حل کا ادارہ ہےیکن اس حکومت میِں اسے بھی مذاق بنادیاگیاہے ملک میں اس ووت جو اشوز اور مسائل ج لے رہے۔

ہیں ان سے ریاست کو خطرہ لاحق ہے سندھ میں بننے والے اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہبا تھا کہ یہ اتحاد اقتدار کے لیےبنے ہیں اگر ملکی مسائل ،بھوک اور بدحالی کے لیے تو اتحاد بنتا تو بحیثیت سیاستدان سب سے پہلے میں اسے ویلکم کرتا مگر ا اتحاد والو کو تو اقتدار چاہیے وہ کسی طریقے سے بھی ملے ان کا کہنا تھا کہ آج جتنی کرپشن پی ٹی آئی میں اتنی کسی اور جماعت میں ہوگی پی ٹی آئی میں جن جن وزیروں کو یٹایا گیا تھا ان کو دوبارہ لگا دیا گیاہے۔