
حکومت ماحولیات سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے،سینیٹر شبلی فراز
پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،پلاسٹک ویسٹ سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانی چاہیے
بدھ 4 اگست 2021 14:57

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے متعلق آگاہی کم ہے،یونیسکو اور یو این ڈی پی نے اسلام آباد میں پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ لگایا،یونیسکو یونیورسٹی طلبہ میں پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ کیلئے کام کررہی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،پلاسٹک کی آلودگی سے ہیپاٹائٹس، کینسر، پھیپھڑوں اور گردوں کے امراض پھیلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ پلاسٹک کے استعمال کا نہیں اسے استعمال کرکے تلف کرنے کا ہے۔انہوںنے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانی چاہیے،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی آگاہی مہم کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری وزارت ویسٹ منیجمنٹ کیلئے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد فراہم کرے گی۔شبلی فراز نے کہاکہ حکومت ماحولیات سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،وزیراعظم عمران خان ماحولیات سے متعلق خود دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیوزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پلاسٹک انسانی زندگیوں کیلئے مسلسل خطرہ بنتا جارہا ہے،آبی حیاب، انسان سب اس کا شکار ہورہے ہیں،ہاسپٹل ویسٹ سے بچوں کے کھولنے، ڈائپرز اور بوتلیں بنتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہاسپٹل ویسٹ سے بنائے جانے والی ایشیا سے نئی سے نئی بیماریاں جنم لے ہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی ناگزیر ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا نوٹس
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل مرد و خاتون کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی
-
عمان نے پاکستان سمیت بعض قومیتوں کیلئے ورک ویزے محدود کردیئے
-
عافیہ صدیقی کیس؛ رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس
-
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کیلئے 4.5 ارب کی لاگت سے جدید آلات کی خریداری ،77 سائنسدانوں کی بھرتی کا عمل جاری
-
الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ، روایتی گاڑیوں پر 1 تا 3 فیصد تک لیوی عائد
-
پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، خاص طور پر موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی میں بہت پیچھے ہیں،ایشین ڈویلپمنٹ بینک
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں سرمایہ کاری 10.5 ارب ڈالرسے تجاوز کر گئی
-
مقصد سینیٹربننا نہیں اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا، خرم ذیشان کا پیچھے ہٹنے سے انکار
-
24 گھنٹے میں بارش و سیلاب سے 13 افراد جاں بحق، 24 زخمی
-
خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے میں 11 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
-
بعض دہشت گرد تنظیمیں پرتشدد ایجنڈے پر بلک واٹس ایپ میسیج بھیج رہی ہیں، طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.