امارات کے پاس خلیج عمان میں ہائی جیکنگ کی کوشش

ایرانی وزارت خارجہ کا حالیہ حملوں اور اس مبینہ ہائی جیکنگ کی کوشش سے لاتعلقی کا اظہار

بدھ 4 اگست 2021 14:58

امارات کے پاس خلیج عمان میں ہائی جیکنگ کی کوشش
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) برطانوی بحریہ کے مطابق خلیج عمان میں متحدہ عرب امارات کے قریبی سمندر میں ایک بحری جہاز پر چڑھنے والے ہائی جیکرز بدھ کی صبح واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکام نے قبل ازیں بتایا تھا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بحری جہاز کو ممکنہ طور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس خطے میں مغربی قوتوں اور ایران کے مابین کشیدگی پائی جاتی ہے تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے حالیہ حملوں اور اس مبینہ ہائی جیکنگ کی کوشش سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی بحریہ کی پانچویں فلیٹ، برطانوی وزارت دفاع اور اماراتی حکام میں سے فی الحال کسی نے بھی اس واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بیان جاری کیا ۔