نارووال‘نہر میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے

بدھ 4 اگست 2021 23:47

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) ڈھلی نہر تلونڈی بھنڈراں کے مقام پر دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے ایک کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا دوسرے کو پانی کی تیز لہریں بہا کر لے گئیں ریسکیو 1122 نے ڈوبنے والے لڑکے کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عدنان چوہدری ریسکیو آپریشن کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ریسکیو کے مطابق ایم آر لنک ڈھلی نہر میں موضع داتے وال کا رہائشی عدنان اور جسو والی کا رہائشی ندیم نہانے کے لیے پانی میں اترے اور دنوں ہیں تیز پانی میں ڈوب گئے قریب کھڑے لوگوں نے پانی میں کود کر عمر میسج کو بچا لیا جبکہ بدقسمت عدنان تیز پانی کے بہاؤ میں ڈوب گیا تادم تحریر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :