یوم شہداء پولیس : ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے شمعیں روشن کرنے کی تقریب

جمعرات 5 اگست 2021 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) یوم شہداء پولیس کی تقریبات کے تسلسل میں ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے آج شہداء پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب فیصل چوک میں منعقد ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی ٹریفک عمران محبوب،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی،ایس پیز ٹریفک اورٹریفک وارڈنز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر،ڈی آئی جی ٹریفک اور سی ٹی او لاہور سمیت ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے شمعیں روشن کرکے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر شہدا پولیس کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قاتحہ خوانی کی گئی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تجدید وفا کا دن ہے ،ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے۔

شہداء پولیس نے اپنا آج قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کردیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے ایسی فورس کا سربراہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ایسے ہی شہداء کی امین ہے جن کی شہادت نے محکمے کی عزت اور وقار کو چار چاند لگائے۔شہداء کی قربانیوں سے پوری فورس کے حوصلے بلند ہیں۔پولیس ملک وملت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا، سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہداء پولیس قوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔لاہور پولیس کے افسران و اہلکار شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ سر بکف ہی