امریکا کا پاکستان سے افغان مہاجرین کیلئے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ

یہ ضروری ہوگا کہ پاکستان اپنی سرحدیں افغان مہاجرین کے لیے کھلی رکھے،سینئرعہدیدارمحکمہ خارجہ

جمعرات 5 اگست 2021 12:30

امریکا کا پاکستان سے افغان مہاجرین کیلئے سرحدیں کھولنے کا مطالبہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) امریکا کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے پاکستانی سرحدیں کھولنے کا مطالبہ دونوں ممالک کے مابین پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافے باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے افغان شہریوں کے لیے نئی امریکی مہاجرین پالیسی کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہوگا کہ پاکستان اپنی سرحدیںافغان مہاجرین کے لیے کھلی رکھے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ اگر لوگ شمال کی طرف یا ایران کے راستے ترکی جاتے ہیں تو (انہیں)ملک میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت یا یو این ایچ سی آر میں رجسٹر ہونے کا موقع ملتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ ترکی سے بھی کہا کہ وہ افغانوں کو امریکا میں دوبارہ آباد ہونے سے قبل 14 ماہ تک ملک میں رہنے کی اجازت دے۔